سوہاوہ کے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 78 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ کے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 78 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ چک خالصہ میں 78سالہ فضل داد سکنہ میانی بالا سوہاوہ گرمی کی وجہ سے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے شخص کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122 نےموقع پر سی پی آ ر کیا لیکن 78 سالہ شخص جانبرنہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button