حکمرانوں کے عزیز رشتہ داروں نے بجلی کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے، سید خلیل حسین کاظمی


جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت ظالمانہ یوٹیلٹی بل بھیج رہی ہے، پھر اس پر نمک پاشی بھی بند نہیں کی جارہی ، 200 یونٹ سے نیچے والوں کو تین مہینے کا ریلیف دیکر کر قوم کو بتایا جا رہا ہے جیسے ہم نے پورابوجھ ہی اتار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چار جز کے نام پر حکومت نے بہت ظلم روا رکھا ہوا ہے، بجلی بنانے کے جو کارخانے بند ہیں ایک دن کیلئے بھی نہیں چلے انھیں بھی اربوں روپے ادا کئے جا رہے ہیں ، جتنے پیسے ہم کپیسٹی کے نام پر دے چکے ہیں اتنے پیسوں میں تو ہم بے شمار نئے ڈیم بنا سکتے تھے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ حکمرانوں کہ عزیز رشتہ داروں نے بجلی کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے جن کی سرپرستی حکمران کر رہے ہیں۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے نام پر سفید ہاتھی کو قابو کیا جائے اور غریب سفید پوش متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون چوسنے والے بااثر افراد کو سزائیں دلوائی جائیں تاکہ عام آدمی اپنے بیوی بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کر سکے۔



