بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ادائیگی تحصیل سوہاوہ کے مقام پرہی ہو گی، شوکت علی

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: شوکت علی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ادائیگی تحصیل سوہاوہ کے مقام پرہی ہو گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر سوہاوہ شوکت علی نے کہا کہ بی آئی ایس پی پے منٹ کائونٹر چند دنوں کے لئے تحصیل دینہ میں شفٹ کیا گیا ہے تاکہ تحصیل دینہ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے مستحقین کو بھی ادائیگی کی جا سکے ۔اس لئے بی آئی ایس پی سوہاوہ اور گردونواح کے مستحقین کو بلاوجہ پریشان ہونے اور مخالفین کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہو نا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی محنت کش عوام کی جماعت ہے اور عروج و زوال سیاسی پارٹی کی زندگی کا حصہ ہو تے ہیں ۔ ہمارے محنت کش عوام کو خود کے اندر اتحاد او اتفاق کی ضرورت ہے جس کا بنیادی شعوری فقدان ہے۔

شوکت علی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف بھٹو ازم کا نام نہیں ہے بلکہ سوشل ویلفیئر سٹیٹ کا قیام پارٹی کی منزل ہے۔ ہمارے ووٹرز کو اپنے بنیادی حقوق سے واقعی واقفیت کی ضرورت ہے جن میں روزگار ، رہائش ، تعلیم اور صحت جیسے حقوق شامل ہیں۔ ان بنیادی حقوق کی ہر شہر ی کو بلا امتیاز مفت فراہمی ریاست کا بنیادی فرض ہوتا ہے جن سے آگاہی بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button