ستھرا پنجاب پروگرام؛ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا شہر کا دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام” پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل نمبر 12 کالا گجراں اور یونین کونسل نمبر 13 جادہ جہلم میں جاری صفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی سی جہلم نے صفائی عملے کی حاضری، کارکردگی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی کہ پروگرام کے تحت دیے گئے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر معمول بنایا جائے۔ گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے۔ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ہر شہری کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button