راولپنڈی میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

یہ کیمپ 19 جنوری بروز اتوار، شاہین انٹرپرائزز عالم کمپلیکس موٹروے سروس روڈ نیئر پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز جھنگی سیداں راولپنڈی میں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔

کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، فزیوتھراپسٹ اور ریڈیالوجسٹ پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین کی بڑی تعداد نے اس فلاحی اقدام میں شرکت کی۔

اس موقع پر مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے ایسے مزید فری میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے، جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button