جہلم پولیس کا ضلع بھر میں 13 مقامات پر سپیشل سرچ آپریشنز، 420 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع بھر میں دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس کی جانب سے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع کے مختلف علاقوں میں 13 مقامات پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 420 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی جدید پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ یا مشکوک عناصر کو فوری شناخت کر کے کارروائی کی جا سکے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کرتے ہوئے سخت چیکنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات رکھنے والوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کی گرفتاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس سماج دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی معاشرے میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے اور پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ جہلم کو ایک پرامن اور محفوظ ضلع بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button