سوہاوہ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی،14سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم میرے بیٹے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button