شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی 9ویں برسی، پولیس کی سلامی اور فاتحہ خوانی

پنڈ دادنخان: ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی 9ویں برسی کے موقع پر ان کی لحد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اور ان کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کیا۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان پولیس سٹی چوکی دینہ میں تعینات تھے۔ 22 اپریل 2016 کو دورانِ گشت اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جامِ شہادت نوش کر گئے جب انہوں نے تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شہید موقع پر ہی اپنی جان وطن پر قربان کر گئے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے شہید کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ایک بہادر اور نڈر پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو محکمہ پولیس کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شہدائے پولیس ہمارے محسن ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پولیس کے وقار اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔”

شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button