اتحادی حکومت ملک کوبحرانوں سے نکال لے گی، چوہدری علی شرافت

ویانا: پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت ،معروف کشمیری اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر رہنما راجہ عنصر عظیم نےمیڈیا جنگ آسٹریا سےبات کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس وقت پاکستان جس معاشی بحرانوں سے گزر رہا ہے صرف مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی اسی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔
راجہ عنصر عظیم نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن مہنگائی کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا جس کا ثبوت یہ ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رمضان پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا نے تمام عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین د لاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام قائدین کو کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اب کوئی وجود نہیں ہے وہ سنی اتحاد بن چکی ہے اور امید کرتے ہیں کہ سنی اتحاد پاکستان کی ترقی کے لیے اور پاکستان کے مفاد میں سیاست کرے گی ۔



