شہریوں کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: رمضان سہولت بازار میں تمام اشیاء خوردونوش معیاری اور وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیے، شہریوں کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازار کے لگانے کے عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور سی او میونسپل کمیٹی نے ڈی سی جہلم کو رمضان بازار کی تیاری اور یہاں دستیاب سہولیات اور اشیائے خورد و نوش کے سٹالز بارے آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ یکم تا انتیس رمضان یہ بازار ہر قسم کی رعایتی اشیاء خوردونوش کا مرکز ثابت ہونا چاہیے جبکہ رمضان بازار میں شہریوں کے لیے بہترین ماحول، طبی سہولیات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button