ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

پنڈدادنخان: یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جو چلڈرن پارک سے چوک محمدیہ تک جاری رہی۔

ریلی میں میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے سٹاف، سول سوسائٹی، تاجر برادری، مختلف سکولوں کے طلباء و اساتذہ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر "کشمیر بنے گا پاکستان” اور "مودی سرکار مردہ باد” جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت کے ظالمانہ تسلط کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہر حال میں پاکستان کا حصہ بنے گا، اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم ناقابلِ برداشت ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ تاہم بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

ریلی چوک محمدیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک بار پھر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ظالمانہ تسلط کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button