جہلم میں ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 58 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جہلم میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے 58 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ نوگراں پل نزد گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی (ویگو ڈالا) نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 58 سالہ محمد یونس ولد محمد بوٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق گوڑھا سلیم سنگھوئی سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button