پنڈدادنخان کے نجی سکول میں کینٹین ٹھیکیدار نے 8 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پنڈدادنخان/ جہلم: پنڈدادنخان کے نجی سکول میں کینٹین ٹھیکیدار نے 8 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں ایجوکیٹر سکول کی 8سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں طالبہ کو سکول کی کینٹین میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

کینٹین کے ٹھیکیدار امتیاز نے طالبہ سے زیادتی کی، جس کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ پنڈدادنخان میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم امتیاز نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ سکول سے گھر پہنچی تو خوف کاشکار تھی۔

بچی کی ماں نے صورتحال جاننے کے بعد پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔ طالبہ کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کینٹین کے ٹھیکیدار امتیاز کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایجوکیٹر سکول کو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button