ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے بھرپور کوشش کی ہے، سید اعجاز گیلانی

لوٹن: امریکہ میں مقیم جہلم کے علاقہ کالا گوجراں سے متعلق پولیس اینڈ کسٹم افسر سید اعجاز گیلانی ( ریٹائرڈ) گزشتہ روز برطانیہ پہنچے ہیں۔ ان کا قیام لوٹن میں اپنے صاحب زادے سید رضی حسن گیلانی کے ہاں ہے ۔

بدھ کی شب کالم نگار شہزاد علی کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں ادبی شخصیت سید حیدر عباس اور سید رضی حسن گیلانی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سید اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ مختلف ملازمتوں میں رہے اور زندگی بھر حق حلال کو اپنا شیوہ بنائے رکھا اور بھرپرکوشش کی ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کی جائے۔ انہوں نے اپنے آبائی علاقے میں مختلف فلاحی اور رفاعی کام بھی کرائے۔

سید حیدر عباس نے انہیں برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ سید اعجاز گیلانی دو ہفتے کے بعد وطن عزیز روانہ ہو جائیں گے ان کے بیٹے سید رضی حسن گیلانی بھی ہمراہ ہوں گے۔
cript>

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button