ڈی پی او جہلم ناصر محمود کا تھانہ کالا گوجراں کا دورہ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ کالا گوجراں کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے ایس ایچ او کالا گوجراں کو فوری حل کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے، نیز عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کے احکامات دئیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس اور نو گو ایریا کی نشاندہی کرتے ہوئےموثر پٹرولنگ کی جائے، پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



