بچوں کے ب فارم کے نئے قواعد جاری، تصویر اور بائیومیٹرک لازمی قرار

جہلم: نادرا کی جانب سے بچوں کے لیے عمر کے مطابق ب فارم کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت مختلف عمر کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اب کسی بھی بچے کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ (CRC) یعنی ب فارم حاصل کرنے کے لیے پہلے متعلقہ یونین کونسل سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ نادرا کے دفتر آنے سے پہلے والدین کو یونین کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، ورنہ ب فارم کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔

نئے قواعد کے مطابق 1 تا 3 سال کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک کی ضرورت نہیں ہوگی، ان کا ب فارم پرانا طریقہ کار کے مطابق بنایا جائے گا۔ 3 سال سے زائد عمر ہونے پر پرانا ب فارم غیر مؤثر ہو جائے گا، اور اس عمر میں جو تصویر لی جائے گی، وہ بچے کی 10 سال کی عمر تک قابلِ استعمال ہوگی۔

نئے قواعد کے مطابق3 تا 10 سال کے بچوں کے لیے تصویر لازمی قرار دی گئی ہے اور جہاں ممکن ہو وہاں آئرس اسکین کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ 10 تا 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک دونوں لازمی ہوں گے۔

نادرا حکام کے مطابق ان نئے قواعد کا مقصد بچوں کی درست شناخت اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور پہلے سے جاری شدہ ب فارم بھی قابلِ قبول رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button