جہلم میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے 6 نوجوان اور 4 خواتین گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ رلیاں مناتے 6 نوجوانوں اور 4 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان امتیاز ناصر، نوید، وسیم علی، کاشف علی، علی حسن، خرم نیاز، عائشہ ذاکر، فرزانہ، اقرا ارشد اور روبینہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ دورانِ کارروائی ملزمہ روبینہ بی بی سے 3200 روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس گندگی سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button