سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

سوہاوہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے بھرپور کارروائی کی۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔



