دنیا اور آخرت کے معاملات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری انصر محمود


جدہ: جماعت اسلامی گجرات کے امیر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا اور آخرت کے معاملات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان بہت عظیم ملک ہے اس پہ کبھی بھی تنقید نہ کریں، یہ دنیا کا ایک عظیم ملک ہے اس میں مسائل ہیں لیکن یہ بھی دیکھئے کہ لاکھوں افراد ملک سے باہر روزی کمارہے ہیں، وہ یہاں جدہ میں اسکانکم کے محنت کشوں کی BEST EMPLOYEE OF THE YEAR 2024 کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ورک فورس دنیا کی مانی ہوئی ورک فورس ہے اور ہمیشہ محنت و مشقت میں مصروف رہ کر اپنی اور وطن پاک کی خدمت جر رہے ہیں، چوہدری انصر محمود نے ملک کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مسائل ہر ملک میں ہوتے ہیں مگر ہر شخص پہلے اپنی تصحیح کرے تو ہر چیز بہتر ہوجائے گی، آنیوالا کل پاکستان کا ہے پاکستان باوقار ہوگا ہم پُر امید ہیں۔
بانی ادارہ چوہدری انصر محمود کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت، کوئی ادارہ کوئی بھی ملک کو بہتر نہیں کرسکتا جب تک ہم اپنے آپ کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرینگے، مسائل کہاں نہیں ہوتے لیکن ہمیں اپنا احتساب خود کرناہوگا، اپنے لئے وقت نکالیں، خود کو اپ گریڈ کیجئے زمانے کے عین مطابق، نئی نئی ٹیکنالوجی دن بدن سامنے آرہی ہے ہمیں اس سے استفادہ کرنا چاہئیے، آپ کے سامنے بڑی بڑی عالمی کمپنیوں کی مثالیں ہیں جنہوں نے دنیا میں نام کمایا. لیکن اپ ڈیٹ نہیں کرنے کے نتیجے میں بند ہوگئیں، بینک کرپٹ ہوکر گمنام ہوگئیں ، انہوں نے کہا آج جن ورکرز کو سالانہ کارکردگی کی بنیاد پہ ایوارڈ اور سند ملے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ محنت کا پھل دنیا میں ملتا ہے لیکن اللہ کے ہاں بھی ہے، "محنت کرنیوالا، اللہ کا بندہ ہے”۔

ادارہ کے جنرل منیجر، پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے ادارے کی سالانہ کارکردگی پہ تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان میں زیادہ زرمبادلہ بنک کے ذریعے بھجنے والے کارکنوں کو بھی تعریفی سند و انعامات سے نوازا گیا ہے، یہ بہت بڑا جذبئہ حب الوطنی ہے، سالانہ تقریب میٰں جدہ، مکہ، طائف سے ملازمین پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی،چوہدری شفقت محمود نے دو سرپرائز ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل تیسری بار ایوارڈ لینے والے سینئر رکن عمران یونس اور پہلی بار مصری رکن احمد ابوجبل کو ایوارڈ پیش کئیے. انہوں نے کہا کہ کہ اس سال ادارے میں خواتین کا شعبہ بھی قائم کیاگیا ہے جبکہ 110 افراد کو روزگار کے مواقع دییے گئیے ہیں جبکہ 2025 میں 150 اسکلڈ اور مستند افراد کو روزگار فراہم کی جائیگی ۔
زریاب محمود نے کہا کہ ادارہ نےجن کارکنان کو ایوارڈ دیئے اسکا شفاف تجزیہ کیا گیا ہے ہماری کامیابی صرف ٹارگٹ حاصل کرنے سے نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسا ورک کلچر پروموٹ کرنے سے ہوتی ہے جو محنت، ایمانداری، ٹیم ورک کو پروموٹ کرتا ہے، زریاب محمود کا کہنا تھا کہ بیسٹ ایمپلائز آف دی ایئرکا فیصلہ ایک صاف و شفافیت کی بنیاد پہ کی گئی ہے، میرٹ کی بنیاد پروڈکٹیویٹی، کوالٹی آف ورک، وقت پہ حاضری، ٹیم ورک اور لیڈرشپ، کمپنی سے وفاداری، اور روٹین سے ہٹ کے کام کا کیاجانا شامل ہے جو میرٹ پہ پورا اترتا ہے. زریاب کا کہنا تھا یہ ایوارڈ ایک مثال ہے جس سے دوسرے کارکنوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا،
رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید تھے، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصل سعدیہ خان کے علاوہ قونصل ویلفئیر عاکف اقبال، سابق وزیر خزانہ اور سابق چئیرمین این ایف سی چوہدری تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے، تقریب میں قونصل جنرل خالدمجید، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر سعدیہ خان ،پریس قونصل چوہدری عرفان، چوہدری مختار نبی،انصر محمود، شفقت محمود مختلف پروجیکٹ کے محنت کش کارکنان کامران احمد، الیاس میاں، گیان بہادر، شیراز احمد،عرفان احمد، عامر گوندل، محمد ثاقب، عادل مختار، (پاکستان آفس سے) سلمان خادم، محمد عثمان،محمد اشرف العرابی، انجینئر کامران گلریز، بلال طارق، عبدالمتین قاری، احمد ابوجبل مصری، کو نقد ایوارڈ دیئے ، قونصل کمرشیل سعدیہ خان نے آفتاب احمد، محسن علی بٹ کے ناموں کا اعلان کیا جنہوں نے اس سال روٹین سے ہٹ کے قانونی ذرائع سے سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا، قونصل جنرل خالد مجید نے اعلان کیا کہ یہ دونوں پاکستانی کارکنوں کے پاسپورٹ کی تجدید مگتیُ کی جائے گی، انہوں نے ادارے کو مشورہ دیا کہ آنیوالے سعودی منصوبوں میں جس میں سعودی وژن2030، بین الاقوامی اولمپک 2034 پاکستانی افرادی قوت کےلئے بڑے مواقع ہیں پاکستانی انوسٹرز اس جانب توجہ مرکوز رکھ کے پلاننگ کریں. تقریب سے مکہ پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری شرجیل مختار، ایڈمن وآئی ٹی و پروجیکٹ منیجر وقار ارشد نے بھی خطاب میں اپنے پرجیکٹ کے حوالے سے خطاب کیا، ایوارڈیافتہ افراد کو اسٹیج پہ آنے کی دعوت دی، اسکانکم اور کناری کے بانی چوہدری مختار نبی نے اختتامی کلمات کے ساتھ حاضرین کا شکریہ اداکیا۔
تقریب میں بچوں مرجان، عبدالہادی ظہیر،عیسیٰ سعید کو بھی تحائف دیئے گئے، مقامی گلوکار نعیم سندھی اور عدنان فاخر نےپاکستانی نغمے پیش کرکے خوب داد سمیٹا۔



