جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اشفاق اوروسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم وسیم سے رائفل223بور معہ ایمونیشن اور ملزم اشفاق سے رائفل کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button