گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کرنے والے جوڑوں کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوگئی

جہلم: گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا محبت کی شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کی یونین کونسلوں نے ایسے نکاح ناموں کی رجسٹریشن بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جن میں لڑکا یا لڑکی کے خاندان کی باقاعدہ تصدیق یا اجازت موجود نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق والدین یا سرپرست کی غیر موجودگی میں نکاح ناموں کی قانونی حیثیت مشکوک سمجھی جائے گی، اور رجسٹریشن کے لیے گواہوں کی مکمل جانچ پڑتال لازمی قرار دی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کورٹ میرج کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو روکنے کی کوشش ہے، تاہم اس سے کئی بالغ جوڑوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
عوامی حلقوں نے اس فیصلے پر مخلوط آراء کا اظہار کیا ہے؛ کچھ لوگ اسے خاندانی نظام کے تحفظ کے لیے مفید قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے آئینی آزادیوں پر قدغن سمجھتے ہیں۔



