جہلم کے مختلف محکموں میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے افسران کے تبادلوں کا جھکڑ چلنے کا امکان

جہلم سمیت پنجاب بھر کے مختلف محکموں میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے افسران کے تبادلوں کا جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سیٹوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جہلم سمیت صوبہ بھر کے کمشنر، ڈ پٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداراور مختلف محکموں کے سیکرٹریز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور اسی طرح اہم آسامیوں پر براجمان افسران کو تبدیل کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے سی ای او افسران کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تا کہ صوبہ بھر میں صحت وصفائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت کرپشن بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button