پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

جہلم:‌صوبہ پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکول مراسلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوارکی چھٹی کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز 13 جنوری 2025 سے ہوگا، تمام سی ای اوز ایجوکیشن مراسلے کی پابندی کو یقنی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button