روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ملک محمد صادق کی ڈی پی او جہلم سے ملاقات، ٹریفک نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری سے روڈ سیفٹی ایکسپرٹ اور معروف سماجی شخصیت ملک محمد صادق آف یو کے نے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع جہلم میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال، روڈ سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملک محمد صادق نے روڈ سیفٹی سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے جبکہ جہلم پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی آگاہی، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور شہری تعاون کے ذریعے حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔



