پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے گرد گھیراتنگ کر لیا

جہلم: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے گرد گھیراتنگ کر لیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کر رہے ہیں اور انکی تعداد سینکڑوں میں بتائی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے مذکورہ افراد سے تمام سرکاری رقم وصول کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین اور پنشنرز کی لسٹیں جاری کردی ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم لیتے رہے ہیں، جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حاضر سروس اور پنشنرز کی تنخواہ اور پنشن کے اکاؤنٹ بلاک کر دیئے جائیں گے۔ جب تک ریکوری نہیں ہوگی بنک اکاؤنٹ بلاک رہیں گے۔



