ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر سابق انچارج ڈی ایچ کیو اسپتال شعبہ تپ دق و ٹی بی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سرمد اسپتال ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ رات بابا جادہ دربار سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، جس میں شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی، سیاسی و کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافتی تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی، جب کہ اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔



