دینہ میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم نادر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکلز اور موٹر سائیکلز کا سامان برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



