شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین منتخب

دبئی: معروف پاکستانی بزنس مین شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

اس بات کا اعلان قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے دیگر ارکان کی موجودگی میں کیا گیا۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں انعقاد پذیر ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نو منتخب چیئرمین شبیر مرچنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چھ ماہ کے اندر پاکستان بزنس کونسل میں واضح تبدیلیاں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان بزنس کونسل کے لیے خاص کچھ نہ کر سکے تو وہ اپنے عہدے سے استعفے دے دیں گے ، تا ہم انہیں پاکستان بزنس کونسل میں خوش کن تبدیلیاں لانے کے لیے اپنے سابقہ اور موجودہ عہدیداروں کا تعاون درکار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button