پنڈدادنخان میں 16 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں 16 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 16 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button