پنڈدادنخان میں 13 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان میں 13 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے13 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم سال 2022 سے 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں تھانہ جلالپور شریف پولیس کو مطلوب تھا۔ مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ جلالپور شریف پولیس نے گرفتار کر لیا۔



