سوہاوہ: خاتون کو ملنے جانے والا نوجوان دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا، نوجوان پر تشدد، 3 ملزمان گرفتار


سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں خاتون کو ملنے کے جانے والا نوجوان دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ دیہاتیوں نے تشدد کے بعد نوجوان کو لواحقین کے حوالے کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دھمکار میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو خاتون سے ملنے کے شبہے میں دیہاتیوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ساجد نامی نوجوان جب مذکورہ علاقے میں خاتون سے ملنے کے لیے پہنچا تو دیہاتیوں نے اسے پکڑ لیا اور دو گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھنے کے بعد تھپڑوں، ٹھڈوں اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا۔ دورانِ تشدد ملزمان نے متاثرہ نوجوان کی ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

تشدد کے بعد دیہاتیوں نے متاثرہ نوجوان کے لواحقین کو بلا کر اسے ان کے حوالے کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button