دریائے جہلم کے بیلے میں درختوں اور جھاڑیوں کو آگ لگ گئی، پل ٹریفک کیلئے بند

جہلم: دریائے جہلم کے بیلے میں درختوں اور جھاڑیوں کو آگ لگ گئی، پل کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے درمیان واقع بیلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں درختوں اور جھاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر متعدد پرندوں کے گھونسلے جل کر خاکستر ہو گئے۔
دریائے جہلم کے بیلے میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ آگ کے پیش نظر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دریائے جہلم کے پرانے پل سے ہر قسم کی ٹریفک کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
@jhelumupdates جہلم: دریائے جہلم کے بیلے میں درختوں اور جھاڑیوں کو آگ لگ گئی، پل ٹریفک کیلئے بند #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #foryoupagе #viralvideo #breakingnews #viralvideos #Jhelum #جہلم #river #jhelumriver #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر فائٹرز نے دریا کے کنارے اور پل سے پانی پھینک کر آگ پر قابو پایا۔



