واسا بلوں، گرین بیلٹس اور شہری مسائل پر سول سوسائٹی وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات

جہلم: واسا کے بلوں، گرین بیلٹس اور دیگر شہری مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے وفد نے بانی غیاث بلبن اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہری فلاح، ماحولیاتی بہتری، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات سے متعلق مختلف امور اور تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے واسا کے بلوں سے متعلق عوامی تحفظات، گرین بیلٹس کی بحالی اور ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے اپنے نکات پیش کیے۔ اس موقع پر شہریوں کو درپیش مسائل، سرسبز مقامات کے تحفظ، شہری خوبصورتی اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، ماحول کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button