صدر آصف زرداری کے دور میں ملک خوشحال ہوگا، راجہ طاہر

اینٹورپین: پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک کارکن راجہ طاہر جنھوں نے اپنی ساری زندگی پیپلز پارٹی اور صدرآصف علی زرداری کے لیے وقف کر رکھی ہے نے کہا ہے کہ صدر زرادری قوم کو مسیحا ہیں جنھوں نے اپنی زندگی ملک و قوم کے لیے وقف کر رکھی ہے اور جب بھی اقتدار ملا قوم اور ملک کو خوشحال بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن کیا، نت نئی پالیسیاں بنائیں اور پاکستان کا نام اور مقام بلند ہوا آج یہ ہی وجہ ہے کہ رب ذوالجلال نے ایک مرتبہ پھر انھیں موقع دیا اور آپ صدر پاکستان بن گئے اور ایک اس دفعہ بھی ملک ترقی کرے گا اورخوشحال ہو گا ۔

راجہ طاہر نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روزمیں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں جہاں قیام کے دوران وہپاکستان کی اہم سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور اورسیز کے مسائل پربات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا اصل اثاثہ ہیں جو اپنے ملک کے بارے میں ہمیشہ ر فکرمندہتے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت نے انھیں ہمیشہ پریشان کئے رکھا موبائل فون پر ٹیکس عمرانی حکومت کے دور میں لگا جسے فی الفور ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button