جہلم میں تین چور گرفتار، چوری شدہ لاکھوں روپے اور طلائی زیورات برآمد

جہلم میں چوری کے مقدمہ میں ملوث تین چور گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان قمر ندیم،عدن عباس اور بلال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ رقم 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور 10 تولہ طلائی زیورات مالیتی 25 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button