پنڈدادنخان میں شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے آلات قتل اسلحہ ناجائز برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئےقتل اور اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان اللہ بخش اور محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اللہ بخش سے دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن اور ملزم محمد اسلم سےپسٹل9ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان نے سال 2023 میں رضوان عباس نامی شہری کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس بر سر پیکار ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی بھی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی، انہوں نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔



