جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: دلہن بازار میں پولیس کا چھاپہ، پرچی جواء کھیلنے والے 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم و موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے جہلم کے معروف تجارتی مرکز دلہن بازار میں پرچی جواء کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں شیراز احمد، عمر فاروق، ندیم احمد اور نوید حسین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 500 روپے، 4 عدد قیمتی موبائل فونز (مالیتی 75 ہزار روپے) بھی برآمد کر لیے۔ جوئے کی کل مالیت کا تخمینہ 91 ہزار 500 روپے لگایا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جوئے جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button