پھلڑے سیداں یونین کونسل دفتر میں سانپ گھس آیا

پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نمبر 5 پھلڑے سیداں کے دفتر میں گزشتہ روز اچانک ایک سانپ داخل ہوگیا اور ریکارڈ رکھنے والی الماری میں جا گھسا، جس کے باعث دفتر میں موجود عملے اور دیگر افراد میں تشویش پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق دفتر میں موجود افراد کو الماری کے اندر سے سرسراہٹ کی آواز سنائی دی، جس پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا تو الماری میں سانپ موجود تھا۔
اس موقع پر گیگی سیداں کے رہائشی چوہدری اظہر حسین اور سرگودھا والے اصغر بھٹی نے انتہائی جانفشانی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو الماری سے باہر نکالا اور موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
خوش قسمتی سے یونین کونسل دفتر میں موجود سرکاری عملہ، سیکرٹری یونین کونسل طارق رشید اور معاون ملازم اس واقعے میں محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



