سوہاوہ میں ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

سوہاوہ میں ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹرین کراچی سے حویلیاں جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں سوہاوہ ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث چند مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین کی بوگی اترنے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے.

ذرائع کے مطابق رفتار سست ہونے کے باعث ٹرین الٹنے سے محفوظ رہی، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ٹریک کی بحالی کیلئے کرین راولپنڈی سے سوہاوہ پہنچ گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے ، ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی، چند ماہ قبل بھی اسی مقام پر مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button