سوہاوہ میں موٹر سائیکل اور بکریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل، بکریاں اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، بکریاں جن کی مالیت 1 لاکھ 7 ہزار 500 روپے بتائی جاتی ہے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button