جہلم کے پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں کھلے عام سگریٹ نوشی

جہلم کے پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں کھلے عام سگریٹ نوشی جاری ہے۔ انتظامیہ سیگریٹ نوشی کی روک تھام کرنے میں بری طرح ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں موجود پبلک مقامات جن میں ٹرانسپورٹ اڈے، سرکاری و نجی ہسپتال اور سرکاری و نجی دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، ضلع کچہری، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں ،جہاں حکومتی پابندی کے برعکس سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس کی وجہ سے سگریٹ نہ پینے والے افراد کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی مقامات اور گاڑیوں میں سگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیاں اکثر اوقات لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں ۔

سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری مہلک دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button