جہلم میں خاتون کو کچلنے والا ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار

جہلم پولیس کی فوری کارروائی، غفلت سے ٹریکٹر ٹرالی چلاکر خاتون کو کچلنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم میں تھانہ کالا گجراں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی لاپرواہی کے باعث ایک خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے قلیل وقت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button