محرم الحرام؛ انتظامات میں کسی قسم کی کمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ماہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کے محکموں کا خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جلوسوں کی سکیورٹی، ٹریفک پلان، بجلی کی تاروں کو ہٹانے، روٹس کی صفائی، لائٹس کا انتظام، محکمہ صحت کے کیمپس، ریسکیو کیمپ، سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعیناتی، کنٹرول روم کا قیام سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا متعلقہ محکموں کے افسران نے اس حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات میں کسی قسم کی کمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں روٹس کا دورہ کریں اور ہر قسم کے انتظامات کا جائزہ لے کر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button