پنڈدادنخان میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج، تعلیمی بائیکاٹ

پنڈدادنخان میں سرکاری سکولوں کی نجکاری اور سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
پنجاب بھر کی طرح جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے اساتذہ نے بھی تعلیمی بائیکاٹ کر دیا اور حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، طالب علموں کو چھٹی کرا دی گئی۔
گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادنخان کے طالب علموں کو چھٹی کرا دی گئی۔ سکول کے اساتذہ و عملے نے سکولوں کی نجکاری نامنظور کے نعرہ بازی کرتے رہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص کے اساتذہ نے بھی سکولوں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا، تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں۔
تحصیل بھر کے اساتذہ و دیگر عملے نے حکومت سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



