لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر، ہوٹلوں و دکانوں پر کم عمر بچوں سے مشقت لی جانے لگی

جہلم: لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر، ہوٹلوں و دکانوں پر کم عمر بچوں سے مشقت، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہری حلقے سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ لیبر کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ ہوٹلوں، ورکشاپس اور دکانوں پر کم عمر بچوں سے معمولی اجرت پر مشقت لی جا رہی ہے جبکہ کام نہ کرنے یا غلطی کی صورت میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیبر قوانین کی واضح خلاف ورزی کے باوجود محکمہ لیبر کے متعلقہ افسران نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اور قانون شکنی کرنے والے کاروباری افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قانون کو عملاً معطل کر دیا گیا ہے اور بچے تعلیم، تحفظ اور بچپن کی آزادی سے محروم ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لیبر، صوبائی محتسب اور لیبر ایڈوائزر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button