جہلم کی سبزی و غلہ منڈی سے گندگی اور تجاوزات کا خاتمہ، شہریوں کو ریلیف ملنے لگا

جہلم شہر کی سبزی و غلہ منڈی میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے تحت گندگی اور غلاظت کے ڈھیر صاف کرکے شہر کو ستھرا بنایا جا رہا ہے۔ اس مہم سے صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو رہی ہے اور شہری اب سکون کے ساتھ بچوں کے ہمراہ خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
سماجی اور رفاحی تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے سبزی منڈی کے راستے کشادہ ہو گئے ہیں لیکن کچھ دکانداروں نے دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ شیڈ نصب کر رکھے ہیں، جو مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں کے باہر نصب لوہے کے جنگلے ہٹائے جائیں تاکہ منڈی کا راستہ مکمل طور پر صاف اور کشادہ ہو سکے۔



