جہلم میں شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین اور ٹیم کی اہم کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز، موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمران ،عرفان اور زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چھینی گئی رقم 2 لاکھ روپے، 1 عدد موبائل فون مالیتی80ہزار اوردوران واردات استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے گینگ کےارکان عرفان اور زوہیب سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز دو عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر کے اسلحہ ناجائز کے مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button