دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، نوجوان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

ملزم خلاف ورزی کرتے ہوئے دریا میں نہا رہا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جہلم پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button