عید الفطر کے موقع پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام جاری رکھیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم صباء سحر

جہلم: عید الفطر کے موقع پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام جاری رکھیں او ر ناجائز منافع خوری کیخلاف بھرپور ایکشن لیں۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول کے کام بہت اچھے طریقے سے سرانجام دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت ریلیف ملا۔
انہوں نے کہا کہ اب حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید کے موقع پر بھی تمام مجسٹریٹس ڈیوٹی پر موجود رہیں گے او ر خوشی کے اس تہوار پر خو دساختہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔



