جہلم میں شہری کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار، تیسرا ڈاکو فرار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو ڈاکو گرفتار کر لئے، تیسرا ڈاکو تاحال فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ پولیس کو شہری شیخ انور نے گزشتہ ماہ درخواست دی کہ نوگراں پل کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کرا ڑھائی لاکھ نقدی جبکہ مزدوروں کے پاس 10ہزارروپے ،3عدد موبائل فونز ،ہنڈا 125موٹر سائیکل چھین لئے ہیں۔

چند روز بعد پولیس تھانہ چوٹالہ کا ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا، اس طرح پولیس نے کاشف علی عرف کاشو گینگ کو ساتھی بلال مظفر سکنہ گڑھا سلیم کو گرفتار کرلیا، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ شیخ انور کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی میں کاشوگینگ شامل ہے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر جواد گل نے دورانِ تفتیش ڈکیت گینگ سے 1 لاکھ روپے برآمدگی کرلی ہے جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار روپے، 3 عدد موبائل اور ہنڈا 125 موٹر سائیکل ملزمان کے زیرِ قبضہ ہیں۔

متاثرہ شیخ انور نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیشی افسرنے یقین دہانی کروائی ہے کہ چھینی گئی تمام رقم موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرکے آپ کے حوالے کی جائیگی لیکن ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ پولیس تھانہ چوٹالہ طفل تسلیاں دے رہی ہے جبکہ تیسرا ملزم بھی تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button